تلنگانہ کے نائب وزیراعلیٰ و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری نے ہدایت دی ہے کہ کہ
جاریہ تعلیمی سال سے تمام ایس سی، ایس ٹی، بی سی،اقلیتی اقامتی اسکولس میں
مساوی کھانا، سہولتیں فراہم کئے جائیں، کھانے کا ایک مشترکہ مینو تیار کیا
جائے اور تمام اقامتی اسکولس میں اسے بھیجا جائے۔انھوں نے وزراء جگدیش ریڈی، چندولعل، جوگو رامنا، اسپیشل چیف سکریٹریز اجئے
مشرا اور رنجیو آر اچاریہ سمیت متعلقہ
محکمہ کے سینئر افسروں کے ساتھ
سکریٹریٹ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ریونیو ڈیویژن میں
خواتین کا اقامتی ڈگری کالج قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ہر علاقہ میں جہاں
قبائیلیوں کی آبادی زیادہ ہے، وہاں آئندہ تعلیمی سال سے قبائیلی خواتین کا
اقامتی ڈگری کالج قائم کیا جائے گا۔کڈیم سری ہری نے روزگار پر مبنی کورسس شروع کرنے کی بھی ہدایت دی جس کے ذریعہ پیشہ وارانہ تعلیم میں مہارت پیدا ہوسکے گا۔